حیلہ اسقاط کے بدعت ہونے کی علت
سوال :۔آپ نے تحریر فرمایا تھا کہ حیلہ اسقاط بدعت ہے، میری تشفی کے لیے وجہ بھی تحریر فرمادیں۔(ظاہر خان)
جواب: ۔حیلہ اسقاط فقہاء نے ایسے غریب میت کے لیے تجویز کیا تھا جس کے ذمے نماز ، روزہ وغیرہ کچھ واجبات رہ گئے ہوں مگر اس کے ترکہ میں اتنی گنجائش نہ ہو کہ ان سب واجبات کا فدیہ دیا جاسکےمگر اب اسے عام معمول بنادیاگیا ہے اور لوگ غریب میت کے علاوہ امیروں کے لیے بھی یہ حیلہ کرنے لگے ہیں، اسے ایک لازمی عمل کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ یہ لازم نہیں تھا اور پھر جن شرائط اور آداب کی رعایت رکھتے ہوئے اس کی محدوداجازت دی گئی تھی ان کا بھی قطعا خیال نہیں رکھاجاتا، اس لیے اب یہ تدبیر بدعت اور واجب الترک ہے۔شامی(2/73)۔مرقاة المفاتيح (3/31، کتاب الصلوٰۃ، الفصل الاول، ط؛ رشیدیہ)