سوتیلی اولاد اورغیر مسلم کو زکوۃ دینا



سوال:۔  محترم یہ پوچھنا تھا کہ سوتیلے بچوں کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟ نیز یہ بھی بتادیں کہ غیر مسلموں کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟(اصغر علی،   ملیر)
 
جواب: سوتیلے بچے اگر مستحق ِ زکوٰۃ  ہیں  تو ان کو زکوٰۃ دینا جائز ہے۔غیر مسلم  کو زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔شامی (2 / 346، باب المصرف، ط؛سعید)بدائع (2 / 49، فصل  یرجع الی المودی الیہ، کتاب الزکوٰۃ، ط: سعید)