مقروض کا عمرہ اداکرنا
سوال:۔ میرے دو سوال ہیں: ایک یہ کہ اگر کسی پر قرض ہے تو کیا اس کا قرض اتارے بغیر عمرہ کرنا جائز ہے؟ اگر کرلے تو کیسا ہے؟ دوسرا یہ کہ میں اپنے والد صاحب کو اپنے کمائے ہوئے پیسوں سے عمرہ کرانا چاہتا ہوں ، لیکن مجھ پر قرض بھی ہے، تو کیا میں ان کو عمرہ کراسکتا ہوں؟ اس میں میرے لیے کوئی گناہ اور ناجائز عمل تو نہیں ہوگا؟(نوید، لاہور)
جواب:۔پہلے قرض اداکریں پھر خودیا والد کو عمرہ پر بھیجیں۔اگر قرض ادا کئے بغیر عمرہ کرلیا تو عمرہ ادا ہوجائے گا لیکن قرض خواہ کی
اجازت کے بغیر مکروہ ہوگا تاہم اگر قرض کی میعادمیں ابھی وقت ہواورعمرہ اداکرنے کے بعدبھی بہ سہولت قرض کی ادائیگی ممکن ہو یا قرض خواہ بخوشی اجازت دے رہا ہوتو عمرہ کی ادائیگی باعث سعادت ہے۔(مشکاۃ المصابیح، 1/251، باب الافلاس والانظار، ط؛قدیمی) شامی(2/471)