لاعلمی میں سحری کے بعد یا افطار سے قبل کچھ کھالینا



سوال:۔اگرسحری کا وقت سمجھ کر کوئی کھاپی لے حالانکہ سحری کا وقت ختم ہوگیا ہو یا غروب سمجھ کر افطار کرلے حالانکہ افطار کا وقت نہ ہواہو تو روزے کاکیا حکم ہے( فرحان میرپور خاص )
 
دونوں صورتوں میں روزہ فاسد ہو گا،صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔(بدائع الصنائع ٢/٢٥٧)