مسجدمیں میلےکچیلے کپڑے پہن کرآنا



سوال: ۔ہماری مسجد واقع ڈبل روڈ کوئٹہ کے قریب بہت سے گیراج ہیں، اکثر مستری حضرات اور ان کے شاگرد مٹی اور آئل لگے کپڑوں کے ساتھ نماز باجماعت ادا کرتے ہیں، اس کی وجہ سے مصلوں (جائے نماز) پر مٹی اور آئل کی بو ہوتی ہے، اور سجدہ کرنا محال ہوجاتا ہے، جب مسجد کے امام صاحب کی توجہ اس جانب کروائی گئی تو ان کا فرمان ہے مٹی پاک ہوتی ہےلیکن بھول گئے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مسجد کو پاک رکھنا ان کی ذمہ داری ہےاور نمازیوں  کا صاف کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھنا اپنے دوسروں کے لیے باعث قبولیت ہے، مہربانی فرماکر اس  کی رہنمائی فرمادیں۔(محمد زمان ایڈوکیٹ کوئٹہ)
 
جواب:۔آپ نے جو کچھ لکھا ہے وہ درست ہے۔مسجد میں صاف کپڑے پہن کرحاضر ہوناچاہیے ۔امام صاحب  کی ذمہ داری ہے کہ وہ نمازیوں کو مسجد میں حاضری کے آداب سکھائیں اورکمیٹی کے ذمہ ہے کہ وہ مسجد کی صفوں اوردریوں کو صاف ستھرارکھیں۔مشكاة المصابيح (1 / 222)