پریشانی کو سبب یا تقدیر میں کس کی طرف منسوب کیا جائے؟



سوال:۔   میرا سوال یہ ہے کہ زید کے چھ بچے ہیں ، ان میں سے چار معذور ہیں، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ رشتہ داروں میں شادی کرنے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے،آیا زید اسے اللہ  تعالی کی طرف سمجھے یا ڈاکٹروں کی بات کے مطابق سمجھے؟(جنید احمد)
 
جواب: ۔ ہر اچھی  اور بری تقدیر اللہ تعالی کی طرف سے ہوتی ہے۔زید کے بچوں کی معذوری  بھی اللہ تعالی کے حکم  وارادے سے ہے  اس لیے اسے اللہ تعالی کی طرف سے سمجھنا چاہیے۔