خطباء کادوران خطبہ ہاتھ میں عصانہ لینا



سوال:۔امام جب جمعہ کا خطبہ دے تواس کےلیے عصا کااستعمال کیسا ہے؟میں نے سناہے نبی کریم ﷺعصا ہاتھ میں لےکر خطبہ دیا کرتے تھے۔اگر ایسا ہے تو ہمارے ہاں جمعے میں امام ہاتھ میں عصا کیوں نہیں لیتے ہیں۔صدیق احمد
 
جواب:۔آنحضرت ﷺ سے  خطبہ ارشاد فرماتے وقت ہاتھ میں عصالینا بھی ثابت ہے جیساکہ ابوداؤد کی روایت میں ہے ،اس لیے ہاتھ میں عصالیناجائز ہےمگر نبی کریم ﷺ کازیادہ عمل ہاتھ میں عصانہ لینےکا ہے، اس لیے  ہاتھ میں عصانہ لینا بہترہے   اورجب نہ لینابہتر ہے تو عصاہاتھ میں نہ لینے کی بنا پرکسی پر طعن وتشنیع بھی  درست نہیں۔