مہنگے داموں قبر کی جگہ خریدنا بیچنا



سوال :۔میرا سوال یہ ہے کہ  آج قبرستانوں میں   قبروں کے لیے جگہ بالکل  کم ہوتی ہے زبردستی تھوڑی بہت جگہ دے دیتے ہیں  وہ بھی مہنگے داموں دی جاتی ہے  کیا تدفین کے لیے اس طرح مہنگے داموں خریدنا بیچنا جائز ہے یا نہیں ؟ ( عبدالقدیر)  
 
جواب :۔میت کے لواحقین تو سستی یامہنگی  جگہ خریدنے پر مجبور ہیں۔اس کی  وجہ یہ ہے کہ ریاست اور عوام دونوں  کی اس سلسلے میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے  یہی وجہ ہے کہ آبادی اوراموات کے تناسب سے وقف قبرستان کم ہیں۔مہنگے یاسستے داموں کوئی چیز خریدنے کاحکم یہ ہے کہ اگر مالک  کم قیمت  کوئی چیز بیچنے پر مجبور ہوتو اس کی مجبوری سے فائدہ اٹھاکربہت کم قیمت پر خریدنایا کوئی شخص مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو اوراس کی مجبوری کی وجہ سے اسے بہت  مہنگے داموں فروخت کرنا،دونوں صورتوں میں بیع کے اندرکراہت آجاتی ہے۔