تنسیخ نکاح کے بغیرنکاح پر نکاح جائز نہیں



سوال:۔ اگر ایک لڑکی کا نکاح  ہوگیا ہو،مگر خاندانو ں میں ناچاقی پیداہوگئی ہو اوراب رشتے کو ختم کرنا چاہتے ہوں ، دو مہینے گزرگئے ہیں اور میاں بیوی کا رشتہ بھی قائم نہیں ہوا، تو کیا خلع ہوسکتی ہے یا طلاق لینی ہوگی؟ کچھ عالم کہتے ہیں کہ  خلع یا طلاق  لینے کی ضروری نہیں ہے،  عدت  اور طلاق کےبغیر دوسری جگہ نکاح ہوسکتا ہے؟(نوید)
 
جواب: ۔نکاح ہوجانے کے بعد جب تک شوہر طلاق نہ دے یامیاں بیوی باہمی رضامندی سے خلع کا معاملہ نہ کرلیں اس وقت تک  لڑکی کاکہیں اورنکاح نہیں ہوسکتا،نکاح پر نکاح باطل اورکالعدم ہوتا ہے۔طلاق یا خلع کے بعدعدت گزارنا بھی ضروری ہے لیکن اگر میاں بیوی میں تنہائی تک نہ ہوئی ہوتو پھر طلاق یا خلع کے بعد عدت کادورانیہ گزارے بغیر کہیں اورنکاح جائزہے۔ہندیہ(1 / 270، الباب الثانی فیما ینعقد بہ النکاح، ط؛  رشیدیہ)