مسجد سے پرندوں کے گھونسلے ہٹانا



سوال:۔یہ بتائیں کہ ایک طرف حکم ہے کہ پرندوں کو تکلیف نہ دو اوران کے گھونسلوں کو نہ ہٹاؤ،دوسری طرف  اگر نہ ہٹائیں تو وہ مسجد میں گندگی کرتے ہیں ،ایسی صورت حال میں کیا حکم ہے؟
 
جواب:۔مسجد کی صفائی مطلوب ہےاوراس کا تاکیدی حکم ہے اس لیے اس غرض سے پرندوں کے گھونسلے مسجد سے صاف کرنے کی اجازت ہے۔شامی (1/663)