مؤذن سے گم ہونے والی مسجد کی رقم کا ضمان



سوال :- ہماری مسجد کے مؤذن صاحب مسجد کے معاملات کی پوری جانچ پڑتا ل رکھتے  ہیں  مسجد کی انتظامیہ ان کو رقم دیتی ہے جو مہینہ بھر ان کے پاس رہتی ہے ضرورت کے مطابق خرچ کرتے رہتے ہیں مہینہ کے آخر میں حساب  ہوتا ہے اس مرتبہ دوران مہینہ مؤذن صاحب نے بتایا کہ درمیان میں ان سے کچھ رقم جیب سے گرگئی  ہے تو اب ایک صاحب کا کہنا ہے کہ یہ مسجد کا معاملہ ہے اس کو ہم درگزر نہیں کرسکتے مؤذن صاحب کی تنخواہ میں سے پیسے کاٹے جائیں جب کہ باقی کمیٹی کے افراد کو اس پر اطمنان ہے  کہ مؤذن دیانت دار  آدمی ہے یہ ان کی کوتاہی سے نہیں ہوئی لہذا یہ پیسے ان پر لازم نہیں برائے کرم شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ  مؤذن صاحب سے پیسے لیے جائیں یا نہیں ۔(   فیصل حیدرآباد )
 
جواب :۔ مؤذن  اگر معتمد اور امانت دار شخص ہے تو اس پر ضمان لازم نہیں ۔ ( فیض القدیر 12/6485 ۔ تبیین الحقائق : 6/18 ۔ شرح المجلۃ لسلیم رستم باز : 426  المادۃ :768)