فقیرکاصدقہ واجبہ ،صدقہ کرنے والے کو کھلانا
سوال:۔اگر کوئی شخص منت والی قربانی کرے اورگوشت اپنے کسی غریب رشتہ دارکو بھجوادے اورپھر اس کے گھر جانا ہو اوروہ کھانا سامنے رکھ دے تو کیاکیاجائے کیونکہ منع کرنامشکل ہوتا ہے اورکھانابھی درست نہیں کیونکہ منت کی قربانی سے خود نہیں کھاسکتے ہیں۔رضی الدین،آزادکشمیر
جواب:۔گوشت صدقہ کرنے کے بعد جب غریب وہی گوشت قربانی کرنے والے کو کھلائے یا ہدیہ کرے تو اسے کھانے یا قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔