حج تمتع کا طریقہ اور قربانی
سوال :۔ ہمارے ایک جاننے والے نے بتایا کہ حج تمتع میں قربانی واجب ہوتی ہے ، کیا حاجی پر ایک قربانی صاحب حیثیت ہونے کے علاوہ کسی اور وجہ سے بھی واجب ہوتی ہے ؟ دوسرا یہ کہ حج تمتع کیا ہے ؟( مرسلین خان مردان )
جواب :- حج تمتع یہ ہے کہ میقات سے باہر کارہائشی شخص حج کے مہینوں میں عمرے کا احرام باندھے اور مکہ پہنچ کر عمرہ کرکے احرام کھول دے اور اپنے گھر نہ لوٹے اورپھر حج کااحرام باندھ کر حج کے افعال اداکرلے ۔حج تمتع کرنے والے پر شکرانے کے طورپر قربانی بھی واجب ہوتی ہے۔ ( فتح القدیر : 2/ 212 )