سید کو قربانی کی کھال دینا
سوال :۔ کیا سید کو قربانی کی کھال دے سکتے ہیں ؟ کیوں کہ قربانی کی کھال بھی مستحق کو دی جاتی ہے اور زکوٰۃ سید کو دینا جائز نہیں تو قربانی کی کھال بھی زکوۃ کی مد میں ہوتی ہے ؟ ( رضا سومرو)
جواب :۔سید کو قربانی کی کھال دینا جائز ہے لیکن اگر کھال فروخت کردی جائے توپھر قیمت کا صدقہ کرناواجب ہوجاتا ہے اورصدقہ واجبہ سید کو دیناجائز نہیں۔ ( المحیط البرہانی، کتاب الضحیۃ ، الفصل السادس : 6/480 ، امداد الاحکام : 4/206)