مرحومین کی طرف سےصدقہ کرناافضل ہے یاقربانی کرنا



سوال:۔اگرمیں اپنے مرحوم والد کی طرف سے قربانی کروں تو زیادہ اچھا ہے یا اتنی ہی رقم کسی مسکین  کو صدقہ دے دوں؟عثمان سلیم
 
جواب:۔قربانی کے دنوں میں قربانی سے افضل کوئی عمل نہیں ہے۔فقہ کی کتابوں میں لکھا ہےکہ قربانی  کرنا صدقہ کرنے سے سوگنا افضل ہے کیونکہ جو اجروثواب خون بہاکے حاصل ہوتا ہے وہ صدقہ کرکے حاصل نہیں ہوسکتاہے۔خلاصۃالفتاوی،کتاب الاضحیۃ،4/320