قربانی کے جانورکابرانام رکھنا
سوال:۔کراچی میں مویشی منڈی لگ گئی ہے ۔سنت ابراہیمی کو اداکرنے کے لیے لوگوں کے جوش وجذبہ کو دیکھ کرخوشی ہوتی ہے مگر دکھ اس بات کا ہے کہ بعض مہنگے جانوروں کے نام فلموں یااس کے کسی کردارکے نام پر رکھے گئے ہیں،کیا اس کی اجازت ہوسکتی ہے؟ یاسرسلیمان
جواب:۔برانام رکھنے کی ممانعت اولاد ،غلاموں ،مقامات اوراشیاء وغیرہ سب کے لیے ہے۔قربانی کا جانورتو دین کا شعارہے اوراس وجہ سے بہت زیادہ احترام کامستحق ہے۔جو لوگ قربانی کے جانورکا برانام رکھتے ہیں وہ برائی کی اشاعت بھی کرتےہیں،اچھےنام رکھنے کے سلسلے میں شریعت نے جو ہدایات دی ہیں ،ان کی مخالفت بھی کرتے ہیں اورشعائر اللہ کی بے احترامی کے بھی مرتکب ہوتے ہیں۔