حج کے لیے پیشگی سعی کرنے کے بعد احرام اتاردینا



سوال:۔پچھلے سال ہمارے ایک عزیز نے حج کیا۔ حج سے پہلے انہوں کے حج کی سعی کاسوچا تاکہ بعد طواف زیارت میں سہولت رہے اور سعی نہ کرنی پڑے چنانچہ انہوں نے حج کا احرام باندھا اور نفلی طواف اور سعی کی اور اس کے بعد حلق کرکے احرام اتاردیا اور سلے ہوئے کپڑے پہن لیے اورپھر حج کے دن آنے پر حج کا احرام باندھا اور منی  وعرفات جاکر حج کرلیا،کیا ان کا حج درست ہوا۔
 
جواب۔حج کااحرام باندھنے کے بعد جب انہوں نے سعی کی اوراحرام اتاردیا تو وہ احرام ہی میں رہے اور ان کا احرام اترانہیں۔اس حالت میں انہوں نے احرام کے منافی جو اعمال کیے مثلا حلق کیاہو،سلے ہوئے کپڑے پہنے ہوں ،ان سب جنایات کے بدلے ان پر ایک دم واجب ہے اوران کا حج درست ہوگیا ہے۔