حاجی قربانی کہاں کرے؟
سوال :- جو لوگ حج کے لیے گئے ہیں ان پر اگر قربانی فرض ہوتو یہ قربانی وہاں حرم میں کریں گے یا یہاں پاکستا ن میں ان کی طرف سے قربانی کرنے سے قربانی جائز ہوگی ؟ ( سردار الدین قصبہ )
جواب :۔دونوں جگہہوں میں سے کسی جگہ بھی کرسکتے ہیں البتہ پاکستان میں قربانی کرنے کی صورت میں ایسے دن قربانی کی جائے کہ وہاں بھی عید کے تین دنوں میں سے کوئی دن ہو یعنی دونوں جگہ عید کا دن ہونا ضروری ہے۔