باپ کا اپنے بچے زیر پرورش لینےسےانکارکرنا
سوال:۔میری بہن کو طلاق ہوئے عرصہ ہوچکا ہے ۔بہن کے دو لڑکے بھی ہیں اوران کی عمریں بالترتیب نواوردس سال کی ہیں جو دوسال سے بہن کے ساتھ ہیں۔بہن کا شوہر نہ ان کا خرچہ دیتا ہے اورنہ بچوں کو ساتھ رکھتا ہے جب کہ میری یا بہن کی مالی حالت اچھی نہیں ہے۔اس سلسلے میں کیا حکم ہے؟راشد خان،ضلع مانسہرہ
جواب:۔بچوں کے باپ پر لازم ہے کہ وہ بچوں کو اپنی زیر تربیت رکھیں ،اگر وہ انکار کرے تو قانون کے زورپر بچوں کو ان کی تحویل میں دیا جائے۔جب تک بچے ان کے سپرد نہیں ہوتے ،اس وقت تک ان کے اخراجات کی ادائیگی بھی والد پر لازم ہے۔