نافرمان اولاد کو عطیہ سے محروم رکھنا
میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔میری زرعی زمین 51کنال ہےمیرا ایک بیٹا بہت فرماں برداراورایک بیٹابہت نافرمان اورگستاخ ہے۔میں اپنے فرماں داربیٹے کے نام اپنی زندگی میں اپنی ملکیتی زمین کا تیسراحصہ خرنا چاہتا ہوں ۔بقیہ زمین میرے انتقال کے بعد قانون کے مطابق تما م وارثان کے نام منتقل ہوجائے گی۔میرا سوال یہ ہےکہ کیا شرعی اورقانونی طورپر میں اپنے ایک بچے کے نام اپنی ملکیتی زمین کاتیسراحصہ منتقل کرسکتا ہوں؟(حشمت ،فیصل آباد)
جواب:۔فرماں داراولاد کو عطیہ دینا اورنافرمان اولاد کو محروم رکھنا ازروئے شرع درست ہے۔