ایسی جگہ ملازمت جہاں منکرات ہوں
سوال:۔امریکا میں مسلمان غیر مسلم اپنے گیس اسٹیشن پر حلال اشیاء کے ساتھ حرام اشیاء جیسے شراب اورجوے کا بھی کام ہوتا ہے۔کیا مسلمان کیلئے وہاں نوکری کرنا جائز ہے؟ (ف ا صدیق)
جواب:۔گیس اسٹیشن پر گیس ڈالنے کی نوکری تو جائز ہےالبتہایسے ما حول سے جہاں شراب فروخت اور جواکھیلاجاتا ہووہاں سے حتی الوسع دور رہنا چاہیے۔