روزے میں حیض آنے کے بعدعورت کیاکرے؟



سوال:۔ عورت جب روزہ رکھے اور دن میں یا افطار سے پہلے اسے حیض آجائے تو اسے روزہ توڑ دینا چاہیے  یا  کھا پی لینا چاہیے یا  افطار تک کھانے پینے سے خود کو روکے رکھے؟(فاریہ خان)
 
جواب :۔ عورت کو اگر روزہ کی حالت میں حیض آجائے تو اس کا روزہ فاسد ہوجاتاہے مگراسے روزہ داروں کی طرح نہ رہناچاہیے بلکہ ضرور کھاپی لیناچاہیے کیونکہ حالت حیض میں روزہ حرام ہے اورحرام کی مشابہت بھی گناہ ہے البتہ رمضان کے احترام میں کھلم کھلانہ کھائے بلکہ چھپ کرکھالے۔ حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 678)