مردوں کے کس دھات کی انگوٹھی جائز ہے
سوال:۔ یہ بتادیں کہ مردوں کو وائٹ گولڈ (سفید سونا) اور پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننا جائز ہے ؟(اسماء اظہار)
جواب:۔ مردوں کے لیے صرف چاندی کی انگوٹھیپہنناجائزہے،جس کا وزن ساڑھے چارماشہ سے زیادہ نہ ہوالبتہ اس میں نگینے کا وزن شامل نہیں ہے۔چاندی کے علادہ کسی اوردھات مثلاسونا، پیتل، وغیرہ کی انگوٹھی پہننامردکےلیےحرام ہے۔حدیث شریف میں اس کی صراحت موجودہے۔ فقط واللہ اعلم