غسل کاپانی اگر بالٹی میں گرجائے



سوال :۔ غسل جنابت کے وقت پانی کی چھینٹیں ٹب یا بالٹی میں گر جانے سے کیا پانی ناپاک ہوتا ہے؟اور کیا جنابت یا عام حالت میں غسل کے پانی میں ہاتھ ڈالنے  سے  پانی ناپاک ہوتا ہے؟(شعبان بگٹی)
 
جواب: ۔بدن کے جس حصے پر گندگی لگی ہوئی ہواس  جگہ کا پانی اگر بالٹی میں گرجائے تو پانی ناپاک ہوجاتا ہے۔ اگربالٹی میں گرنے والے پانی میں ظاہری نجاست نہ ہو توپانی ناپاک نہیں ہوتا۔ اگر ہاتھوں پر کوئی نجاست نہ لگی ہوئی ہو تو غسل کے پانی میں ہاتھ ڈالنے سے وہ ناپاک نہیں ہوتا،اسی طرح پانی نکالنے کے  لیے بھی ہاتھ ڈالنے سےوہ  ناپاک نہیں ہوتا تاہم  اگر بغیر ضرورت کے ایسا کیا تو پانی مستعمل ہوجائے گااوراس پانی سے غسل جنابت درست نہ ہوگا، اور اگر بوقت ضرورت ایسا کیا   مثلا پانی نکالنے کے لیے کوئی اور چیز نہ ہواورپانی میں ہاتھ ڈال دیا   تووہ  پانی مستعمل نہیں ہوگا۔ہندیہ(1/23)شامی(1/22)