بچوں کے کھلونے اور غبارے فروخت کرنا



سوال:ہمارے محلہ میں ایک شخص نے چھوٹی سی دکان کھولی ہےاس میں بچوں کی چیزیں ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے کھلونے غبارے وغیرہ  بھی   ہیں۔اس پر ایک بڑے میاں ان پر اعتراض کرنے لگے کہ تمہارا یہ کھلونے غبارے وغیرہ بیچنا ٹھیک نہیں کیونکہ بچے یہ غبارے خرید کر کوئی دینی  یا دنیوی فائدہ نہیں کمائیں گے بلکہ اسراف کریں گے ، لہذا آپ کا یہ بیچنا جائز   نہیں ہے آپ سے اس حوالہ سے رہنمائی درکار ہے ۔( رضا عباسی )
 
جواب :۔ بچوں  کے حق میں ان کھلونوں اورغباروں کی خریدوفروخت  درست ہے اوراسراف میں داخل نہیں۔ ( صحیح البخاری ، کتاب الصوم ،باب صوم الصبیان : 1/263۔ ردالمحتار علی الدر المختار ، کتاب البیوع ، باب المتفرقات : 5/226)