مسلمان لڑکی کا ہندو لڑکے سے نکاح
سوال:۔مسلمان لڑکی اگر ہندو لڑکے سے کور ٹ میرج کرلے توکیا نکاح ہوگا اوروہ مسلمان رہے گی؟محمد نعمان
جواب:۔ اگر لڑکی مذہب اسلام پر قائم ہے تو وہ مسلمان ہے لیکن اس کانکاح نہیں ہوا ہے کیونکہ مسلمان لڑکی کا نکاح صرف مسلمان مرد سے ہوسکتا ہے۔