برائے فروخت پلاٹ پر زکوٰۃ
سوال :۔میرا ایک پلاٹ ہے اس کو میں تقریباپانچ سال سے بیچناچا رہا ہوں لیکن کوئی لے نہیں رہا۔پوچھنا یہ ہے کہ اس پلاٹ کی زکوٰۃ میں دوں گایا نہیں۔ ( عقیل خاناسلام آباد)
جواب :۔پلاٹ خریدتے وقت کی نیت کا اعتبار ہے، اگر اس وقت اسی نیت سے خریدا تھا کہ بعد میں فروخت کردوں گا تواس پرزکوٰۃ واجب ہے اور اگر اس وقت کسی اور نیت مثلاً رہائش یا کرایہ پر دینے کےلیے خریدا تھا یانیت میں ایک سے زیادہ باتیں تھیں تو اس پر زکوۃ واجب نہیں ۔