ایصالِ ثواب کا کھانا خود کھانا یا اغنیاء کو کھلانا



سوال :-   میں نے کسی جگہ پڑھا ہے کہ جب آدمی ایصال ثواب کی غرض سے کچھ تقسیم کرے مثلا ً کھانا پکوا کر مستحق لوگوں میں بانٹنے کا ارادہ ہو تو اس میں سے خود استعمال نہیں کرسکتا ، آنجناب کی رائے اس سلسلہ میں وضاحت سے معلوم ہوجائے تو تسلی کاباعث ہوگا ۔( افشین لاہور )
 
جواب  :۔ ایصال ثواب کاکھاناتو تب ہی کہلائے گا جب  غرباء اورمساکین کو کھلایا جائےگا۔ خود کھانا یا غنی دوستوں یارشتہ داروں کو کھلانا صلہ رحمی  اورمکارم اخلاق کے تحت ثواب ہوگا مگر ایصال ثواب  کا کھانانہیں کہلائے گا۔