مسبوق پر امام کی تلاوت کردہ سورتوں کی ترتیب ضروری نہیں



سوال… مجھے ایک بات کے بارے میں اکثر تشویش رہتی ہے  کہ اگر ہماری کوئی رکعت نکل گئی ہو تو جب ہم اپنی نماز مکمل کریں تو امام نے جو سورت پڑھی ہو اس سے پہلے کی کوئی سورت پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟مثلا امام نے قرآن کریم کی آخری سورت پڑھی تو ہم قل ھواللہ احد اپنی بقیہ رکعت میں پڑھ سکتے ہیں یا ہم سور ۃ الناس پڑھیں۔اگر قل ھو اللہ پڑھتے ہیں تو ترتیب چھوٹ جاتی ہے اوراگرسورۃ الناس پڑھتے ہیں تو ایک ہی سورت باربار کیسے پڑھیں؟عبدالواحد،کراچی
 
جواب :۔ایسا شخص جس کی ایک یا چند رکعتیں چھوٹ جائیں وہ  اپنی بقیہ نماز میں امام کے پیچھے شمار نہیں ہوتا،  اس لیے وہ کوئی ایسی سورت بھی پڑھ سکتا ہےجو امام  کی پڑھی ہوئی سورت سے پہلے ہو۔(المبسوط للسرخسی ۱۸۶/۱   ،   الدرالمختار: ۵۹۶/۱)