جائے ملازمت پر قصر ہوگا یا اتمام



سوال :- میں ایک گورنمنٹ ملازم ہوں  ،میرے گھر سے ایپروکس 250 کلومیٹر دور ہے، میں وہاں 13 دن ڈیوٹی کرتا ہوں اور سات دن گھر گزارتا ہوں ۔یہ روٹین ڈپارٹمنٹ کی طرف سے طے ہے۔  جب تک یہ جاب ہے یہ سلسلہ چلتا رہے گا ، جب ڈیوٹی شروع ہوئی تھی تو ابتداء میں 20 دن 30 دن بھی رکا ہوں آئندہ بھی شاید 15 دن کے لیے  یا اس سے زیادہ دنوں کے لیے رکنا ہوگا ، میرے لیے شرعی کیا حکم ہے، قصر پڑھوں یا پوری نماز نیز ابھی گھر میں نماز کتنی پڑھنی ہے، یہاں لوگوں سے پوچھا کوئی کچھ بتاتا ہے کوئی کچھ۔ برائے کرم صحیح رہنمائی کریں ۔( محمد منیب رضا احسن ساہیوال )
 
جواب :۔    ایک مرتبہ جائے ملازمت پر پندرہ دن سے زیادہ قیام کرلینے سے مذکورہ جگہ آپ کے لیے وطن اقامت بن  چکی ہے۔اب جب ملازمت کے سلسلے میں وہاں جائیں گے تو پوری نماز پڑھیں گے ،اگر چہ وہاں قیام  کی مدت پندرہ دن سے کم  ہو۔ گھر میں بھی پوری نماز پڑھنا لازم ہے۔