رکو، میں تمہیں ابھی طلاق دےدیتا ہوں
سوال :- ہمارے پڑوس میں جو گھر ہے ان میاں بیوی کی آپس میں کچھ ان بن سی رہتی ہے اکثر خاوند عورت کی زبان درازی کی وجہ سے ناراض ہوتے ہیں پچھلے دنوں وہ ہمارے گھر پوچھنے آئیں تھی کہ ان کے شوہر نے غصہ میں کہا کہ رکو میں تمہیں ابھی طلاق دے دیتا ہوں ،تم باز نہیں آؤ گی۔ کیا ان الفاظ سے طلاق واقع ہوگئے ہے یا نہیں ؟ ( عاصم ، ملتان)
جواب :۔شوہر نے طلاق نہیں بلکہ اس کی دھمکی ہے۔نکاح برقرار ہے۔الفتاویٰ الہندیہ 1/473)