کوئی چیزمحض نام کرنے سے ملکیت میں نہیں آتی
سوال :۔میرے بڑے بھا ئی نے اپنے زندگی میں ایک گاڑی (ہائی روف) اور ایک بائیک میرے نام کر دی تھی ،ہائی روف نام کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میں اُن کے بچے اور کچھ ٹیچر کو پک اینڈ ڈراپ کر رہا تھا، راستے میں پولیس یا کوئی اور مسئلہ نہ ہو اس لئے گاڑی میرے نا م کروائی،میں ٹیچر کی دی ہوئی رقم سے فیول کا خرچ نکالتا تھا بھائی مجھے کچھ نہیں دیتے ،اور بائیک بھی انہوں نے اپنے ہی کام کے لئے دی ،اب میرے بھائی کا انتقال ہو گیا ہے تو اُن کی دی ہوئی گاڑی اور بائیک پر میر ا حق ہے یا نہیں
سید ظفرعلی۔
جواب:۔کوئی حق نہیں ہے۔دونوں چیزیں ان کاترکہ ہیں ،انہوں نے اپنے کام کے لیے دی تھیں اورآپ کے نام کروانے سے بھی ان کامقصد آپ کو ملکیت منتقل کرنا نہیں تھا۔