بیوی سے رجوع کا طریقہ



سوال:۔اگربیوی کو دوطلاق زبانی دی جائے تو اس کے بعدرجوع کرنے کا اسلامی طریقہ کیا  ہے۔کیا دوبارہ نکاح کرنا ہوگا۔مدثر جاوید 
 
جواب:۔عدت کے دورانیہ میں رجوع کرنے سے نکاح برقرار رہتا ہے اورنکاح کی ضرورت نہیں  ہوتی۔رجوع کاطریقہ یہ ہے کہ زبان سے کہہ دیا جائے کہ میں نے رجوع کرلیا ،لوٹالیا،دوبارہ رکھ لیا وغیرہ اوربہتر یہ ہے کہ رجوع  پر دوگواہ بھی قائم کرلیے جائیں۔ازدواجی تعلق یا زوجین کا شہوت کے ساتھ ایک دوسرے کو ہاتھ لگانے سے بھی رجوع ہوتا ہے مگر اس طرح  فعلی رجوع بدعت ہے۔