ناپاک رسی پر گیلے کپڑے ڈالنا
سوال :- گیلری میں جہاں کپڑے سکھاتے ہیں بارشوں میں چھت کے پرنالوں کا پانی گرنے کی وجہ سے رسیاں ناپاک ہوجاتی ہیں تو کیا یہ دھوپ سے سوکھ جانے سے پاک ہوجاتی ہیں ؟ یا ان پر کپڑے سکھانے کے لیے ڈال دیں تووہ ناپاک جاتے ہیں؟( ارشد عالمانی ، )
جواب :۔پرنالہ گرنے سے رسی ناپاک نہیں ہوتی اوراگر کوئی رسی کسی اوروجہ سے ناپاک ہو مگر خشک ہوتو گیلے کپڑے ڈالنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے کیونکہ کپڑوں کی تری سے رسی تر ہوجاتی ہے مگر رسی کی تری سے کپڑے بھی تر ہوجائیں ،ایسا نہیں ہوتا۔ (فتاویٰ شامی : 6/733)