ایام حیض میں وظیفہ زوجیت کی ادائیگی
سوال: میں شادی شدہ ہوںاورمیرے دو بچے ہیں، میں نے ایک اسلامی کتاب حقوق زوجین ( منیر احمد یوسفی) میں پڑھا کہ ماہواری کے بعد بیوی سے ہمبستری کرنا جائز نہیں جب تک کہ وہ غسل کرکے پاک نہ ہوجائے، لیکن میں کئی بار غسل سے پہلے ایسا کرچکا ہوں ، اسی کتاب میں لکھا ہے کہ اس کا کفارہ ایک یا آدھا دینار صدقہ کرنا ہے، براہ کرم رہنمائی فرمادیں ، اور میرانام شائع نہ کریں ۔
جواب: ۔اگر ماہواری دس دن مکمل ہونے کے بعدختم ہوجائے تو عورت کے غسل کرنے سے پہلے بھی شوہر اس سےتعلق قائم کرسکتا ہے، مگر مستحب یہ ہے کہ غسل سے پہلے ایسا نہ کرے۔ اگر ماہواری دس دن سے پہلے بند ہوجائے توجب تک عورت غسل نہ کرلے یا اس پر ایک نماز کاوقت نہ گزرجائے اس سے زوجیت کا تعلق قائم کرناجائز نہیں ۔بیوی ایام کے اندر ہوتو وظیفہ زوجیت کی ادائیگی قرآن وحدیث کی رو سے حرام ہے۔ ایسے شخص کو باری تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کرنالازم ہےاورمستحب یہ ہے کہ دینار یا آدھا دینار بھی صدقہ کردے۔