وتر کے بعدنوافل پڑھنا
سوال: کیا عشاء کے وتر کے بعد دو نفل پڑھنے چاہیے ہیں ، کیوں کہ حدیث میں آتا ہے وتر کو رات کی آخری عبادت بناؤ، تو کیا اس کے بعد نفل پڑھنے چاہیے ہیں؟(نور، ملتان)
جواب:۔بہتر یہی ہے کہ وتر آخر میں ہو لیکن اگر کوئی وتر کے بعد نفل پڑھ لے تو اس پر نکیر بھی نہیں کرنی چاہیے۔ ایک تو اس وجہ سے کہ یہ اس درجہ کا عمل نہیں ہے کہ اس پر اعتراض کیاجائے اورسب سے بڑھ کر یہ کہ آپﷺ سے وتر کے بعد بھی دو رکعت پڑھنا ثابت ہے۔ ترمذی شریف (2 / 335)