مسلمان کے لیے دعاکا ثواب اورنماز میں سلام سے پہلے دعائیں پڑھنا
سوال ۱۔ہم جب دعاء میں کہتے ہیں کہ فلاں آدمی کو بخش کر جنت عطاء فرما تو اس سے دعاء مانگنے والے کو ثواب ملتا ہے؟
۲۔سلام پھیرنے تک جو دعائیں پڑھی جاتی ہیں ، اگر جماعت کی نماز میں وہ مکمل ہوجائیں تو ہم امام کے سلام پھیرنے تک دوسری قرآنی دعائیں پڑھ سکتے ہیں؟(آفتاب احمد)
جواب۱۔ دعا تومستقل عبادت بلکہ عبادت کا مغز اور خلاصہ ہے۔ دعا خواہ اپنے لیے کی جائے یا دوسروں کے لیے دونوں کا ثواب ملتا ہےبلکہ جو مسلمان دوسرےمسلمان کے لیے دعا کرتا ہے توایک تو وہ بہت زیادہ قبول ہوتی ہے اوردوسرے اللہ تعالی ایک فرشتےکو مقرر فرمادیتے ہیں جو دعامانگنے والے کے لیے دعا کرتا رہتا ہے۔دعاکی اورایک خاصیت یہ ہے اگردنیا مانگنے کے لیے کی جائے تو پھر بھی ثواب ملتا ہے۔
2۔۔ امام کے سلام پھیرنے تک قرآن و حدیث میں جو دعائیں منقول ہیں وہ پڑھی جاسکتی ہیں۔ مصنف ابن ابی شیبہ (6 / 21) البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوری (1 / 349)