غلطی سے بیوی کو بہن کہنا
سوال:۔اگر کوئی شخص اپنے موبائل سے اپنی بہن کے موبائل پرکال کرے اور اس کو یہ معلوم نہ ہو کہ اس کے کال کرنے کے وقت اس شخص کی بہن کے پاس اس کی بیوی بھی موجود ہے اورکال اس شخص کی بیوی وصول کرے اورکال کرنے والاشخص اس کی آواز نہ پہچان سکے اوراپنی بہن کا نام لے کر پکارے اورجواب میں اس شخص کی بیوی جو کہ فون کال وصول کررہی ہو وہ بھی مذاق میں اپنے شوہر کو بھائی جان کہہ دے تو کیاخاوند یا بیوی کے لیے کوئی کفارہ ہوگا؟واضح رہے کہ شوہر کو معلوم نہیں کہ کال اس کی بیوی وصول کررہی ہے لیکن بیوی کو موبائل نمبر سے معلوم ہوچکا ہے کہ کال کرنے والا اس کا شوہر ہے۔
جواب: بیوی کو لاعلمی میں بہن کے نام سے پکار لیا جائے تو اس پر نہ گناہ ہے اور نہ کفارہ اورنہ ہی اس سے نکاح پر کوئی اثرپڑتا ہے البتہ جان بوجھ کر ایسا کرنا مکروہ ہے۔شامی :۳؍۴۷۰