جمعہ کےدن فجرمیں متعین سورتوں کی تلاوت



سوال:۔ہماری مسجدکے امام صاحب جمعہ کے دن فجرکی نماز  میں قرآن کی  لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہیں‘ جس سے کچھ نمازی تنگی محسوس کرتے ہیں اورپریشان ہوجاتے ہیں‘ کیا جمعہ کے دن نماز فجر میں کوئی خاص سورت پڑھنے کے متعلق کوئی خاص عمل حدیث میں آیا  ہے؟ ( بشیر اسلام کوٹ)
 
جواب:۔ جمعہ کے دن کی فجر کی نمازکے متعلق حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں سورۂ سجدہ اور دوسری رکعت میں سورہ دھر پڑھتے تھے۔ایک روایت میں ہے کہ: حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ایسا کیا کرتے تھے۔اس سنت پر عمل کی وجہ سے دل میں تنگی نہیں محسوس کرنی چاہیےتاہم اگر نمازی  کمزورہوں جو زیادہ دیر کھڑے نہ ہوسکتے ہوں تو ان کی رعایت  کرتے ہوئےمختصر نماز پڑھانا بھی نبی کریم  ﷺ کاحکم ہے ۔( صحیح البخاری‘ الجمعہ: ۸۹۱، مجمع الزوائد: ج۲‘ ص ۱۶۸)