رشوت دے کر تبادلہ کرنا



سوال ۔اگر کسی نے رشوت دے کر یا کسی اور طریقہ سے اپنا تبادلہ ایک شہر سے دوسرے شہر کردیا لیکن تبادلہ کے بعد اپنا کام مکمل ذمہ داری سے کیا تو تنخواہ حلال ہوگی؟(امیمہ کاکڑ)
 
جواب: ۔رشوت دے کر یا کسی اورناجائز طریقے سے تبادلہ کراناناجائز ہے ۔تنخواہ کا تعلق فرائض کی درست ادائیگی سے ہے، اگر وہ اپنے ذمہ فرائض صحیح طریقہ سے  سرانجام دے رہا ہے تو  تنخواہ حلال ہے۔