نقل کرنا گناہ ہے یا نہیں
سوال: امتحانات میں جو نقل کرتے ہیں ،کیا وہ شرعا گناہ ہے، کیوں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دنیاوی تعلیم میں نقل کرنا گناہ نہیں ہے، یہ صرف غیر قانونی ہے؟
(امیمہ کاکڑ)
جواب: ۔صرف گناہ نہیں بلکہ گناہوں کا مجموعہ ہے کیونکہ دھوکہ دینا ہے جب کہ مشہور حدیث ہے کہ جس نے دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں ۔نقل کرناوعدہ خلافی بھی ہے جو کہ اہل ایمان کا شیوہ نہیں ،قانون شکنی بھی ہے کیونکہ حکومتی قوانین کے علاوہ ہر ادارے کے قوانین میں بھی نقل ممنوع ہوتی ہے،اس کے علاوہ نقل کرنے سے حق داروں کا حق بھی ماراجاتا ہے۔اگر آپ غورکریں گی تو ان میں سے ہر ایک وجہ نقل کے ممنوع ہونے کے لیے کافی ہے۔