جواکھیلنے والے کے اہل وعیال کے ساتھ مالی تعاون کرنا
سوال1: میرے ایک انکل جوا کھیلتے ہیں، اور نمبر بھی لگاتے ہیں ، وہ جتنے پیسے کماتے ہیں انہی کاموں میں لگاتے ہیں ، بعض دفعہ کام پر بھی نہیں جانتے، فزیکلی وہ بالکل فٹ ہیں، سگریٹ بھی پیتے ہیں ، اب سوال یہ ہےکہ ان کی فیملی بہت پریشان رہتی ہے، ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو 15 سال کا ہے، وہ بھی کام نہیں کرتا، جہاں کام کرتا ہے لڑتا ہے، ان کی فیملی بہت پریشان ہے، کیا ہم ان کو صدقہ وغیرہ دیا کریں ؟(ذیشان علی)
جواب: ۔آپ کااپنے انکل کی فیملی کے ساتھ تعاون کرنادرست ہے۔انکل کی فیملی کے ساتھ تعاون بھی درحقیقت انکل کے ساتھ تعاون ہے مگر براہ راست ان کے ہاتھ میں رقم نہ دیں کیونکہ جواکھیلنا حرام اورگناہ کبیرہ ہے،اگر آپ کے لیے ان کو روکنا ممکن ہوتو انہیں اس عمل بد سے ضرورروکنے کی کوشش کیجیے۔