ملازم کافارغ اوقات میں نفل عبادت کرنا



سوال:۔ میں گورنمنٹ  ادارے میں ٹیکنیکل پوسٹ پر کام کرتی ہوں، زیادہ  اوقات کام نہیں ہوتا، کیوں کہ جب کوئی ٹیکنیکل  فالٹ آتا ہے تو کام کرنا پڑتا ہے،  تنخواہ بھی بہت اچھی ہے، اور گھر کے قریب اسی شہر میں ہے، الحمد للہ ہر قسم کی سہولت موجود ہے،  میں فارغ وقت میں اللہ کا ذکر اور  عبادت کرتی ہوں آفس میں، مجھے یہ ڈر رہتا ہے کہ میری یہ کمائی حلال ہے یا حرام؟
 
جواب: ۔ جب آپ ڈیوٹی کےمقررہ اوقات میں  آفس میں موجود ہوتی ہیں تو آپ کی تنخواہ حلال ہے، اگرچہ کام نہ ہو۔فارغ اوقات   میں آفس میں بیٹھے بیٹھے آپ کا ذکر اورعبادت کرنا بھی درست ہے جب کہ اس سے مفوضہ فرائض میں خلل نہ پڑتا ہو۔شامی:۶؍۶۹