تین طلاق کے بعددوبارہ رشتہ ازدواج کاحکم
میں نے اپنی بیوی کو تین بار طلاق دی ہے، اور طلاق دیتے ہوئے ساتھ ماہ ہوگئے ہیں ، اب ہم دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہمارے دو بچے ہیں، شریعت اس مسئلہ میں کیا حکم کرتی ہے؟َ (رامی صفدر)
جواب: ۔ تین طلاق کے بعددوبارہ میاں بیوی کی حیثیت سے رہنا ممکن نہیں تاہم ایک ممکنہ صورت یہ ہے کہ اگر آپ کی مطلقہ کا کہیں اورنکاح اورازدواجی تعلق قائم ہوجائے اورپھرشوہر طلاق دے دے یا اس کاانتقال ہوجائے اوراس کے بعد آپ دونوں کی رائے دوبارہ نکاح کرنے کی ہوتو نکاح ہوسکے گا۔ بدائع الصنائع:کتاب الطلاق :فصل فی حکم الطلاق البائن ،۳؍۱۸۷