عورت کا تراویح کی جماعت کرانا



سوال:۔   کچھ خواتین نماز کی ادائیگی  کے لیے مسجد جاتی ہیں اور فرض  نماز  کے ساتھ ساتھ تراویح کا بھی اہتمام کرتی ہیں اور اس کی امامت ایک خاتون کرواتی ہیں، کیا یہ جائز ہے کہ ایک خاتون امامت کرواتی ہو اور پیچھے خواتین نماز پڑھتی ہوں؟(عمارہ شفیق، مکۃ المکرمہ)
 
جواب: ۔فرض نماز ہو یاتراویح ،عورت کا عورتوں کی امامت کرانا   مکروہ تحریمی ہے۔ہندیہ 1/85۔شامی 1/566