درمیان سال میں پلاٹ کی حاصل ہونے والی رقم پر زکوٰۃ
سوال :۔ میں نے پچھلے دو سالوں سے زکوٰۃ ادا نہیں کی تو کیا اس کی زکوٰۃ ابھی اد ا کرنا واجب ہے یا صرف توبہ استغفار کرنا کافی ہوگی دوسرا یہ کہ میں یکم رمضان کو زکوٰۃ نکالتا ہوں۔ میرا نصاب کے لحاظ سے سال رمضان میں پورا ہوتا ہے۔ اب دو مہینے پہلے میں نے اپنا ایک پلاٹ جو پہلے رہائش کی نیت سے رکھا ہوا تھا اس پر تو پہلے زکوٰۃ واجب نہیں تھی لیکن اب وہ میں نے فروخت کردیا اس کی رقم مجھے مل چکی لیکن اس رقم پر تو ابھی سال نہیں گزرا اس رمضان میں جب میں زکوٰۃ نکالوں گاتو اس پیسوں پر صرف پانچ چھ مہینے ہوئے ہوں گے تو کیا آدھی زکوٰۃ نکالنی ہوگی یا مکمل ؟ ( اشرف گوڈل )
جواب :۔ گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ حساب لگا کر نکالنا ضروری ہے محض توبہ کافی نہیں۔پلاٹ فروخت کرنے سے جو رقم حاصل ہوئی ہے اس پر بھی اس سال رمضان میں پوری زکوۃ اداکرناضروری ہے۔