مغرب کی اذان کے بعد کتنا وقفہ ہو
سوال :۔مغرب کی اذان کے بعد کم از کم دومنٹ جماعت کے لیے انتظار کرنا کیسا ہے؟
جواب: مغرب کی اذان کے بعد نماز میں تعجیل مستحب ہے، اس لیے اتنا وقفہ کرلینا چاہیے کہ مؤذن اذان سے فارغ ہوکر صف تک پہنچ جائے ، اور اذان کے بعد دعا بھی پوری ہوجائے، اسکا اندازہ فقہاء سے تین چھوٹی آیتوں کے بقدرمنقول ہے۔نمازیوں کو اذان سے قبل نماز کی تیار کرنی چاہیے تاکہ کوئی فضیلت ترک نہ ہو، دومنٹ کا وقفہ کرنا درست نہیں ہے کیونکہ اس میں تو اعتدال سے دررکعت نماز ممکن ہے۔