بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال:۔ ہماری مسجد کے صدر صاحب کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں ، لیکن جب امام صاحب نہ ہوں تو وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھادیتے ہیں ، تو کیا صدر صاحب اس طرح نماز پڑھاسکتے ہیں ؟( محمد احمد خان)
جواب : ۔صدرصاحب نے جو نمازیں کھڑے ہوکر پڑھائی ہیں وہ درست ہیں۔ہوسکتا ہے کہ انہیں عذر کی وجہ سے بیٹھ کرنمازپڑھنے کی اجازت ہومگر امامت کراتے وقت وہ تکلیف برداشت کرکے کھڑے ہوئے کر پڑھادیتے ہوں۔بیٹھ کر نماز پڑھنے کے متعلق تفصیل یہ ہے کہ شرعی عذر کی وجہ سے بیٹھ کرنماز پڑھنے کی اجازت ہے اورنفل نماز بلاعذر بھی بیٹھ کرپڑھ سکتے ہیں مگر فرض نماز بلاعذر بیٹھ کرادا نہیں ہوتی ۔شامی(1 / 444)