قبر میں عہدنامہ رکھنا



سوال : قبر  میں  کفن کے ساتھ عہد نامہ  رکھنا کیسا ہے، کیا مردہ کو اس سے فائد ہ ہوتا ہے؟( سید ندیم علی)
 
جواب: ۔میت کے ساتھ قبر میں کسی قسم کا عہد نامہ  رکھنے  کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔  یہ بدعت ہے۔ مزید یہ کہ میت کے پھولنے اورپھٹنے کی وجہ سے  اس سے اللہ تعالی کے نام کی بے احترامی اور بے ادبی  بھی لازم آتی ہے لہذااس سے اجتناب  لازم ہے۔شامی (2 / 246)