مشروط طلاق
سوال: میں اپنی ایک کلاس فیلو سے ملنے گیا اور اس سے صرف میں نے ہاتھ ملایا ، میرے دوستوں کو پتہ چلا تو انہوں نے کہا کہ تم نے کچھ غلط کام کیا ہے، میں نے انکار کردیا، تو انہوں نے کہا کہ تم طلاق اٹھاؤ کہ تم نے غلط کام نہیں کیا ، تو میں نے طلاق اٹھالی، اور میں نے یہ بھی بتا یا کہ میں نے صرف ہاتھ ملایا ، کیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟ (مصدق احمد)
جواب: ۔کلاس فیلو اگر نامحرم تھی تو اس سے ہاتھ ملانا جائز نہیں تھا تاہم اگرغلط کام سے مراد ہاتھ ملانے کے علاوہ کچھ اورتھاتو آپ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ۔شامی (3/355، باب التعلیق، ط؛ سعید)